اہم خبریںجرم وسزا

آئی جی پنجاب عبدالکریم سے پولیس ملازمین اور اہلخانہ کی ملاقات، مسائل کے حل کیلئے فوری احکامات جاری

لاہور (ٹی این آئی) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم سے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔تفصیلات کے مطابق، سب انسپکٹر ندیم صابر کی بیٹے کے علاج معالجے کیلئے مالی امداد کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ریلیف فراہمی کی ہدایت کی گئی۔ ریٹائرڈ سب انسپکٹر محمد اشرف کی قانونی کارروائی سے متعلق درخواست پر ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کو ضروری کارروائی کی ہدایت کی گئی۔ کانسٹیبل ناصر عباس کی پروموشن کی درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کو معاملہ زیر غور لانے کی ہدایت کی گئی۔

 

مزید برآں، انسپکٹر آصف سجاد کی بیٹے کے علاج معالجے کیلئے مالی امداد کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ہدایات جاری کی گئیں۔ مرحوم انسپکٹر آصف حمید کی والدہ کی بیٹے کی بھرتی اور مالی امداد کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ریلیف فراہمی کی ہدایت کی گئی۔ مرحوم اے ایس آئی صفدر علی کے بیٹے کی بھرتی کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو معاملہ زیر غور لانے کی ہدایت کی گئی۔آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلق دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button