شہباز شریف کا یہی بہت بڑا گناہ ہے کہ وہ نوازشریف کے بھائی ہیں'چوہدری محمد برجیس طاہر
ننکانہ صاحب(ٹی این آئی) شہباز شریف کا یہی بہت بڑا گناہ ہے کہ وہ نوازشریف کے بھائی ہیں کیونکہ نوازشریف سے علیحدہ کرنے کیلئے07 مرتبہ اسے وزیراعظم بنانے کی کوشش کی گئی جس کو میں بھی جانتا ہوں
انہوں نے کہا کہ مریم نوازہمارے پاس ایک ایسی شخصیت ہیں کہ جن کو پبلک بھی بہت پسند کرتے ہیں اور مستقبل میں بھی وہ ن لیگ کی ہماری ایک بہت بڑی لیڈر ہیں سابق وفاقی وزیر امور کشمیر چوہدری محمد برجیس طاہر کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو انہوں نے گلگت بلتستان میں 2009ئ سے تا حال ایمپاورمنٹ آرڈر کے نافذ العمل ہونے کا پس منظر اور حالیہ انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے چوہدری محمد برجیس طاہر،
اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں خواتین کا لٹریسی ریٹ 100 فیصد اور وہاں کی خواتین آپکو پی ایچ ڈی ملیں گی گلگت بلتستان کے لوگ سوال کرتے ہیں کہ ہماری آئینی حیثیت اور حقوق کیا ہیں لوگ مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمیں بھی وہ تمام یکساں حقوق فراہم کئے جائیں جو پاکستان میں رہنے والے ایک عام شہری کو حاصل ہی اگر موجودہ حکومت الیکشن کروانے میں سنجیدہ ہے تو گلگت بلتستان کے عوام پر اعتماد کریں اور انکو بھی اسٹیک ہولڈر بنائیں۔