اہم خبریںکھیل

ڈھاکا ٹیسٹ: بنگلادیش کے413 رنز کے جواب میں پاکستان نے 1وکٹ پر 179رنز بنالیے

یاد رہے کہ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ویب ڈیسک
ڈھاکا ٹیسٹ میں بنگلادیش کے خلاف پاکستان  نے  پہلی اننگ میں 413 رنز کے جواب میں دوسرے دن کے اختتام تک ایک وکٹ پر 179 رنز بنالیے ہیں۔
ڈھاکا ٹیسٹ کے دوسرے دن  بنگلادیش کی پوری ٹیم کھانے کے وقفے کے بعد 413 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔جواب میں ڈیبیو کرنے والے اوپنراذان اویس نے امام الحق کے ساتھ پہلی وکٹ پر 106 رنز کی شراکت بنائی، امام 45 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

پھر پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے عبداللہ فضل کریز  پر آئے اور انہوں نے دوسری وکٹ پر اذان اویس کے ساتھ مزید 73 رنز کا اضافہ کیا۔ دن کے اختتام تک پاکستان نے ایک وکٹ  پر 179 رنز  بنالیے۔اذان اویس 85  اور عبداللہ فضل 37 رنز بنا کر کریز  پر موجود ہیں۔ بنگلادیش کو پاکستان پر اب بھی 234 رنز  کی برتری حاصل ہے۔اس سے قبل شیر بنگلا اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز پر بنگلادیش کی ٹیم 413 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔مہمان ٹیم کی جانب سے کپتان نجم الحسن شانتو 101 اور مومن الحق 91 رنز بناکر نمایاں رہے۔پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے 5 وکٹ حاصل کی جبکہ شاہین آفریدی نے 3 اور حسن علی ، نعمان علی نے ایک، ایک شکار کیے۔

یاد رہے کہ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button