پاکستان

مسلم لیگ (ن) نے احتجاجی سر گرمیوں کیلئے حکمت عملی مرتب کرنے کا فیصلہ کر لیا

لاہور( ٹی این آئی) پاکستان مسلم لیگ(ن) نے پارٹی صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی سر گرمیوں کیلئے حکمت عملی مرتب کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔
اس سلسلہ میں مسلم لیگ (ن) کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس کل بدھ کو لاہور میں مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں طلب کر لیا گیا جبکہ سنٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس یکم اکتوبر کو منعقد ہوگا۔ اجلاس میں آئندہ کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کی جائے گی جبکہ اے پی سی کے اعلامیے کے مطابق بھی پیشرفت کے لئے غوروخوض کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button