اہم خبریںجرم وسزا

راولپنڈی میں15 دن کیلئے دفعہ 144نافذ، اڈیالہ جیل اور اطراف کاعلاقہ ریڈ زون قرا

نوٹیفکیشن کے مطابق  دفعہ 144 کا نفاذ  آج  رات 12 بجے سے ہوگا۔

راولپنڈی(ٹی این آئی)راولپنڈی میں 15 دن کے لیے دفعہ 144 نافذکردی گئی ہے اور  اڈیالہ جیل  اور  اس کے اطراف کا علاقہ  ریڈ  زون  قرار  دے دیا گیا ہے۔ دفعہ 144 نافذ کرنےکا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق  دفعہ 144 کا نفاذ  آج  رات 12 بجے سے ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  اڈیالہ جیل اور  اس کے اطراف علاقہ ریڈ زون قرار دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق  اڈیالہ جیل اور حساس تنصیبات کے  اطراف پابندیاں عائد رہیں گی، ہرقسم کے جلسے، جلوس، دھرنے، ریلیوں اور احتجاج  پرپابندی ہوگی۔دوسری جانب وفاقی دارالحکومت  اسلام آباد میں بھی  دفعہ 144 کا نفاذ ہے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہےکہ دفعہ 144کےتحت کسی بھی قسم کےاجتماع کی اجازت نہیں، کسی بھی قسم کا اجتماع قانون کی خلاف  ورزی تصور ہوگا، خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی ہوسکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button