اہم خبریںپاکستان

جامعہ کراچی مالی بحران کا شکار، وائس چانسلر نے چیف سیکرٹری سندھ کو خط لکھ دیا

کراچی (ٹی این آئی)جامعہ کراچی کے مالی بحران کا شکار ہونے کے سبب  وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے چیف سیکرٹری سندھ کو خط لکھ دیا۔وائس چانسلر جامعہ کراچی ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے چیف سیکرٹری سندھ کو صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے خط لکھا اور حکومت سندھ سے خصوصی بیل آؤٹ گرانٹ کی درخواست کی۔

خط میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ملازمین کے کرایہ الاؤنس میں 85 فیصد اضافے سے جامعہ کو اضافی بوجھ کا سامنا ہے، ملازمین کے ہاؤس الاؤنس کے مسئلے کو فوری حل کیا جائے۔

خیال رہے کہ جامعہ کراچی میں الاؤنسز کے معاملے پر اساتذہ کی جانب سے گزشتہ کئی روز سے کلاسز کا بائیکاٹ کیا جا رہا ہے جس کے باعث کئی پرچے ملتوی ہو چکے ہیں اور ہزاروں طلبہ کا مستقبل داؤ پر لگا ہوا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button