پاکستان

بلاول بھٹو زرداری کا تحریک بحالی جمہوریت کے 16 شہداء کو 37ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت

اسلام آباد (ٹی این آئی)چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے تحریک بحالی جمہوریت کے 16 شہداء کو 37ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ آمرانہ اور کٹھ پتلی ادوار میں سیاسی کارکنوں پر توڑے جانے والے مظالم کا حساب ضروری ہے۔
اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ آج سے 36 برس قبل سکرنڈ کے قریب قومی شاہراہ پر بہادر جیالوں نے اپنی جانیں قربان کرکے تاریخ رقم کی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ جیالوں نے عوامی حقوق کے لئے اپنی جانیں تک قربان کرنے سے دریغ نہیں کیا۔ انہوںنے کہاکہ آمرانہ اور کٹھ پتلی ادوار میں سیاسی کارکنوں پر توڑے جانے والے مظالم کا حساب ضروری ہے۔ انہوںنے کہاکہ گاؤں پنھل چانڈیو کے باسیوں کی عظیم قربانی کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button