اہم خبریںجرم وسزا

سیاسی مسائل سلجھانے کی ضرورت ہے، ان کو پیچیدہ نہ کریں، بیرسٹر گوہر

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مذاکرات ضرور ہونے چاہئیں، مذاکرات کا مینڈیٹ اچکزئی صاحب کے پاس ہے۔

راولپنڈی (ٹی این آئی)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سیاسی مسائل کو سلجھانے کی ضرورت ہے، ان کو پیچیدہ نہ کریں۔راولپنڈی کے اڈیالہ روڈ پر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمیں امید تھی دوسری طرف ایک قدم پیچھے ہٹ کر حالات بہتری کی طرف جائیں گے۔ دوسری طرف کا سخت رویہ حالات اور ملاقاتوں میں رکاوٹ کا سبب ہے، سیاسی مسائل کو سلجھانے کی ضرورت ہے، ان کو پیچیدہ نہ کریں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پارٹی کے بانی چیئرمین اور اُن کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بگڑتی صحت پر فیملی کو ملاقات نہ کرنے دینا سخت گیر رویہ ہے۔ ان کی فیملی اور ذاتی معالجین کو رسائی دی جائےبیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے شاید محمود اچکزئی سے رابطہ کیا گیا ہے، حکومت آنے والی ترامیم پر عوام کے سامنے اپنا موقف واضح کرے، ایک تشویش یہ بھی ہے 18ویں ترمیم کو رول بیک کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ہر ممکن اقدام کرنا چاہیے، حکومت کو دروازے کھولنے چاہئیں، بداعتمادی سے حالات بہتر نہیں ہوں گے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ وزیر قانون نے بھی اقلیتی کمیشن کے بارے میں رابط کیا ہے، الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری کے لیے بھی ملاقات ہونی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اب عملی اقدامات کی ضرورت ہے، فریقین میں عدم اعتماد بڑھ رہا ہے، عوام کا اعتماد بحال کرنے کے لیے فریقین کے درمیان بداعتمادی ختم کرنا ہوگی۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مذاکرات ضرور ہونے چاہئیں، مذاکرات کا مینڈیٹ اچکزئی صاحب کے پاس ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button