جرم وسزا
الیکشن کمیشن ،فریال تالپور کے خلاف نااہلی کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی
اسلام آباد (ٹی این آئی)الیکشن کمیشن میں پیپلزپارٹی کی رہنما رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کے خلاف نااہلی کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی ۔
منگل کو فریال تالپور کے خلاف درخواست پر سماعت فل بنچ کی عدم دستیابی کے باعث بغیر کاروائی ملتوی کر دی گئی،فریال تالپور کے وکیل نے فل بنچ کورٹ تشکیل دینے کی استدعا کر دی۔
الیکشن کمیشن ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی کے مطابق چیف الیکشن کمشنر مصروفیت کے باعث دستیاب نہیں تھے۔تحریک انصاف کے اراکین سندھ اسمبلی ارسلان تاج،رابعہ اظفر نے فریال تالپور کی نااہلی کی درخواست دائر کی تھی۔