الیکشن کمیشن میں وفاقی وزیر فیصل واڈا کیخلاف نااہلی کی درخواستوں پر سماعت آٹھ اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی
اسلام آباد (ٹی این آئی)الیکشن کمیشن میں وفاقی وزیر فیصل واڈا کیخلاف نااہلی کی درخواستوں پر سماعت آٹھ اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی ۔ منگل کو الیکشن کمیشن ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے سماعت کی ۔وفاقی وزیر فیصل واڈا کے وکیل نے درخواست پر الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار سے متعلق دلائل دیئے ۔
وکیل فیصل واوڈا نے کہاکہ درخواست گزار کو نااہلی کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کا فورم استعمال کرنا چاہیے تھا ۔فیصل ووڈا کے وکیل نے الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار کو چیلنج کر دیا ۔ وکیل فیصل واوڈا نے کہاکہ فیصل ووڈا کی نا اہلی کا معاملہ اسپیکر قومی اسمبلی الیکشن کمیشن کو بھیجتا تو سمجھ آتی ،اسپیکر قومی اسمبلی ممبر کی نااہلی کا فیصلہ خود بھی کرسکتا ہے اور الیکشن کمیشن کو بھی بھیج سکتا ہے ۔
وکیل فیصل واوڈانے کہاہک کسی بھی امیدوار کیکاغزات نامزدگی جمع کراتے وقت اعتراض آسکتا ہے ،درخواست گزار کی فیصل ووڈا کے خلاف نا اہلی کی درخواست ناقابل سماعت ہے ۔وکیل درخواست گزار نے کہاکہ دوہری شہریت پر فیصل ووڈا نے حلف نامہ جمع کرایا ہوا ہے پٹیشن کا جواب فیصل ووڈا نہیں دے رہے۔
وکیل فیصل واوڈا نے کہاکہ پہلے یہ فیصلہ ہو جائے درخواست قابل سماعت ہے تو پھر جواب بھی جمع کرائیں گے،الیکشن کمیشن نے فیصل واڈا کے وکیل کو آئندہ سماعت سے قبل جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔وکیل درخواست گزار نے کہاکہ فیصل واڈا کی طرف سے کل ہی جواب جمع کرایا جائے تو ہم کل ہی دلائل دینے کے لیے تیار ہیں۔ بعد ازاں الیکشن کمیشن میں فیصل واڈا کے خلاف نااہلی کی درخواستوں پر سماعت 8 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی