اہم خبریںشوبز

یہ ہمارے دین میں ہے کہ جب بیٹوں کی شادیاں ہوجائیں تو انہیں الگ رہنے دیا جائے: مریم نفیس

میرا بیٹا عیسیٰ ابھی دو سال کا بھی نہیں ہے، لیکن میں نے سوچ رکھا ہے۔۔۔

لاہور(ٹی این آئی)پاکستانی اداکارہ مریم نفیس کا کہنا ہے یہ ہمارے دین میں ہے کہ جب بیٹوں کی شادیاں ہوجائیں تو انہیں الگ رہنے دیا جائے۔مریم نفیس نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے شادی کے بعد بیٹوں کی ماؤں کے رویوں کے حوالے سے اہم گفتگو پر اظہارِ خیال کیا۔

اداکارہ نے گفتگو میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے دین میں ہے جب بچوں کی شادیاں ہوجائیں تو انہیں الگ رہنے دیا جائے کیونکہ ہر فیملی کو پرائیویسی اور اپنی جگہ کی ضرورت ہوتی ہے۔

مریم نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا میرا بیٹا عیسیٰ ابھی دو سال کا بھی نہیں ہے، لیکن میں نے سوچ رکھا ہے کہ جب وہ بڑا ہوگا اور شادی ہوگی تب ہم اسے الگ کردیں گے، ہم اس پر کسی قسم کا بوجھ نہیں ڈالیں گے، اس کی بیوی کا کام نہیں ہے ہمیں سنبھالنا۔

اداکارہ کے مطابق اگر اتنے وسائل نہیں ہیں کہ ماں باپ بیٹے کو الگ گھر لے کر دے سکیں یا بیٹا خود لے تو سسرال والوں کو چاہیے کہ نئی آئی لڑکی کو اس کے کمرے اور کچن کے لیے اسپیس دے دیں، کیونکہ یہ دماغی طور پر کرنا ہوتا ہے۔مریم نے کہا جب آنٹیاں (ساسیں) یہ سوچ لیتی ہیں کہ ہم جو کررہی ہیں وہی صحیح ہے اور نئی آنے والی گھر میں کوئی تبدیلی نہیں کرسکتی، تو یہاں سے خرابیاں پیدا ہوتی ہیں، ہوسکتا ہے وہ لڑکی کچھ بہتر ہی کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button