اہم خبریںپاکستانجرم وسزا

وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز کا بڑا ایکشن!کمشنر گوجرانوالہ اور ڈپٹی کمشنر سے رپورٹ طلب

سیالکوٹ کی 2 بڑی ہاؤسنگ سکیمز مالکان کی پراپرٹی بلاک، فوری کارروائی کا فیصلہ؟

لاہور (ٹی این آئی)باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے ضلع سیالکوٹ میں مبینہ طور پر 2 بڑی ہاؤسنگ سکیم کے مالکان نے کم اراضی پر (این او سی) لے کر اس سے زیادہ مقدار میں فائیلیں فروخت کردی جس کے باعث سیکڑوں کی تعداد میں متاثرین پلاٹ کے حصول کے لئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ ہاؤسنگ سکیم کے مالک عرصہ 5 سال سے مبینہ اربوں روپے متاثرین سے وصول کر کے اس وقت مبینہ طور پر روپوش ہو چکے ہیں،اور متاثرین کو بلیک میل کرنے کے لئے عرصہ 15 سال سے پلاٹ کی الاٹمنٹ لیٹرکے ساتھ لاکھوں روپے وصول کی گئی رقم کو اب قصطوں میں واپس دینے کے لئےحیل وحجت کے بہانے بنا کر ٹال مٹول کی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس وقت ہاؤسنگ سکیمز جنگل کا نقشہ پیش کررہی ہیں جس میں زہریلے ناگ وغیرہ نے مبینہ اپنے ٹھکانے بنا رکھے ہیں جس کی بابت وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز نے میڈیا، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی خبروں کا مبینہ ایکشن لیتے ہوے کمشنر گوجرانوالہ اور ڈپٹی کمشنر سے فوری ایکشن،  غیر قانونی ہاؤسنگ سکیمز مالکان کی جائیدادیں بلاک کرنے کے احکامات کے ساتھ ساتھ اپنی ذمہ داریاں، اختیارات کے توازن کو برقرار رکھنے کے احکامات بھی جاری کئے ہیں۔

تاہم کمشنر آفس کی معلومات کے مطابق مذکورہ ہاؤسنگ سکیمز کی جائیدادیں مبینہ طورپر بلاک کی جا چکی ہیں اور ان کے خلاف بھرپور کارروائی کے آغاز کا سلسلہ جاری ہے جس میں مبینہ طورپر ان کی گرفتاری کا بھی امکان پایا جاتا ہے،جبکہ کمشنر گوجرانوالہ محمد علی کا کہنا ہے کے اپنے اختیارات کو برقرار رکھتے ہوے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے شفاف وژن پر عملدرآمد جاری ہے۔

بعد ازاں مذکورہ ہاؤسنگ سکیمز کے مالکان سے موقف لینے کے لئے رابطہ کیا گیا تو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوےانہوں نے موقف دینے کی بجائے ہمارے نمبر بلاک کر دیئے،پر اگر وہ اپنا موقف دینا چاہیں تو ہمارے Email.Tninews123@gmail.com پر دے سکتے ہیں۔ان کا موقف بھی مبینہ طور پر لگنے والے الزامات کے حوالے سے تصدیق شدہ دستاویزات پر شائع کیا جائے گا۔

ی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button