اہم خبریںصحت و تعلیم

حکومتی اقدامات اور عوام کے بھرپورتعاون سے کورونا کو روکنے میں کامیابی ملی ہے،اسد عمر

اسلام آباد (ٹی این آئی)وفاقی وزیر اسد عمر نے کہاہے کہ حکومتی اقدامات کے نتیجے میں وبا کے روک تھام اورقیمتی جانوں کو بچانے میں اور عوام کے بھرپورتعاون سے کورونا کو روکنے میں کامیابی ملی ہے،کورونا سے متعلق قومی رابطہ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق ماسک کا استعمال لازمی ہوگا۔
منگل کو وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت ہونے والے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا اجلاس ہوا جس میں کورونا ٹیسٹنگ، اسمارٹ لاک ڈاؤن اور حفاظتی تدابیر کے موجودہ پیٹرن کا تفصیلی جائزہ لیا لیا گیا ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ملک بھر کے 103 اضلاع میں 3 ہزار 497 مقامات پراسمارٹ لاک ڈائون لگائے گئے ہیں وفاقی وزیراسد عمر نے کہا کہ حکومتی اقدامات کے نتیجے میں وبا کے روک تھام اورقیمتی جانوں کو بچانے میں اور عوام کے بھرپورتعاون سے کورونا کو روکنے میں کامیابی ملی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستانی عوام نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے ۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ کورونا کے 52 فیصد ٹیسٹ ٹریس،ٹیسٹ اینڈ کورنٹائن حکمت عملی کے تحت کیے گئے کورونا کی ممکنہ دوسری لہر سے نمٹنے کیلئے احتیاطی اقدامات ضروری ہیں ،کورونا سے متعلق قومی رابطہ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق ماسک کا استعمال لازمی ہوگا۔اجلاس میں چیف سیکرٹری سندھ نے بتایا کہ تعلیمی اداروں اور شادی ہالز کی سخت مانیٹرنگ کررہے ہیں ،چیف سیکرٹری کے پی کے نے بھی بریف کرتے ہوئے بتایا کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پرشادی ہالز اور ریسٹورنٹس کیخلاف کارروائی کی ہے، چیف سیکریٹری بلوچستان نے بتایا ٹریس،ٹیسٹ اینڈ کورنٹائن پالیسی سے بلوچستان میں کورونا کیسز میں کمی آئی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button