
دورہ چین پر موجود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ نے آبنائے ہرمز کھولنے میں مدد کی پیشکش کی ہے۔امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹی وی انٹرویو میں بتایا کہ چینی صدر نے کہا ہے کہ اگر ایران معاملے پر کوئی مدد کرسکتےہیں تو وہ تیارہیں، چین بہت سا تیل ایران سے خریدتا ہے اور وہ ایسا کرتا رہنا چاہےگا۔
ٹرمپ نے کہا کہ چین آبنائے ہرمز کھلا ہوا دیکھنا چاہتا ہے، چینی صدر ایران اور امریکا کےدرمیان معاہدہ ہوتا دیکھنا چاہیں گے۔امریکی صدر نے کہاکہ چین ایران کو فوجی سازوسامان نہیں دے گا،چین نے 200 بوئنگ جیٹس آرڈرکرنےپراتفاق کیا ہے۔
