
لاہور(ٹی این آئی)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے دہشت گردوں کے حملے میں شہید لیڈی کانسٹیبل شکیلہ کو خراج عقیدت پیش کیا ہے-وزیراعلی مریم نواز شریف نے سوگوار خاندان سے اظہارِ ہمدردی کیا اور کہا کہ بلوچستان کی بیٹی شہید لیڈی کانسٹیبل شکیلہ پرقوم کو فخر ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے حملے میں زخمی شوہر اور بیٹے کی جلد صحتیابی کی دعاکی
