پاکستانشوبز

اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر کے گھر دوسری بیٹی کی پیدائش

ویب ڈیسک

پاکستانی اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔سارہ خان اور فلک شبیر کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کی خوشخبری انہوں نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ کے ذریعے دی۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں نومولود کے ساتھ ہاتھوں کی ایک تصویر شیئر کی اور الحمداللہ لکھا۔

 

 

اس کے ساتھ ہی سارہ خان نے یہ بھی بتایا کہ ہم نے اپنی بیٹی کا نام ‘رانیا فلک’ رکھا ہے۔

اداکارہ کی اس پوسٹ کے بعد شوبز انڈسٹری کی مشہور شخصیات  سمیت ان کے مداحوں کی جانب سے مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے اداکارہ کی بڑی بیٹی کا نام الیانا فلک ہے، سارہ خان اور فلک شبیر کی شادی 2020 میں ہوئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button