
اسلام (ٹی این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئےکہا ہے کہ آئین، قانون اور جمہوریت کی بالادستی کے لیے مذاکرات ضروری ہیں۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ہے تو ہم سب ہیں، اور ملک کی مضبوطی کے لیے سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔اجلاس کےدوران اپوزیشن کی جانب سے جملہ کہا گیا کہ وزیراعظم صاحب قدم بڑھائیں،جس پر وزیراعظم نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ میں قدم بڑھانے کو تیار ہوں، آپ بھی گھر آجائیں۔
وزیراعظم نے اپنےخطاب میں بلوچستان،خیبرپختونخوا اور دیگر قومی امور پر بھی گفتگو کی،کہا کہ 2010 میں بلوچستان کا این ایف سی حصہ 100 فیصد بڑھایا گیا،جبکہ ریکوڈک منصوبے میں بھی بلوچستان کے عوام کے لیے شیئرز ایک روشن مثال ہیں،بلوچستان کے شیئر میں اضافے کے لیے پنجاب نے بھی حصہ ڈالا۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ حکومت بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کر رہی ہے، چمن تک جانے والی شاہراہ پر 300ارب روپے خرچ کیے جا رہے ہیں جبکہ صوبے میں کسانوں کو سولر پینلز دئیے گئے۔
بلوچستان میں دہشت گردی کےپیچھےکون ہیں سب جانتےہیں،خیبرپختونخوا میں دن رات دہشت گردی ہو رہی ہے،وہاں ہمارے جوان قربانیاں دے رہے ہیں۔
