اہم خبریںپاکستان

6ارب37 کروڑ میگا سیوریج منصوبہ سمبڑیال التواء کا شکار؟عوامی سماجی حلقوں کامریم نواز سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

7کروڑ پاکستان ریلویز نے این او سی کی مد میں وصول کر لئے؟

سیالکوٹ (ٹی این آئی)وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کا احسن اقدام، سیالکوٹ حلقہ این اے 74سمبڑیال میں سیوریج کے میگا منصوبے کی 6ارب 37 کروڑ کی منظوری، منصوبہ شروع ہوتے ہی 7کروڑ پاکستان ریلویز نے این او سی کے نام پر وصول کر لئے 167 کروڑ کے ٹینڈرز جاری ہونے کے باوجود منصوبہ ابھی تک زیر التوا کا شکار ہے۔ذرائع کا کہنا ہے ٹینڈر لینے والے کنٹریکٹرزکے عدم دلچسپی کی وجہ سے فنڈز کے لیپس ہونےکا خدشہ ہے۔

ذرائع ٹی ایم اے سمبڑیال کے مطابق پاکستان ریلویز کی طرف سے این او سی جاری نہ ہونے کی وجہ سے کام میں تاخیر ہوئی ہے پاکستان ریلویز کو این او سی کے حصول کے لے لئے سات کروڑ روپے ٹرانسفر کر دئے گئے ہیں۔تاہم سیورج کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔تین مختلف جگہوں کے ٹینڈرز جاری ہوے جن ٹھیکداروں کو ٹینڈرز الاٹ ہوے ان میں 62کروڑ یورو پاک،86کروڑقاسم اینڈ کمپنی اور19کروڑتوقیر حسین کمپنی شامل ہیں۔

عوامی سماجی اور سیاسی حلقوں کے مطابق ٹھیکداروں کی غفلت اور اعلی افسران کی مبینہ لاپرواہی یا پھر طمع نفسانی کی خاطر مبینہ طور ناقص میٹیرل کا استعمال ہونے کا اندیشہ ہے۔سیاسی حلقوں میں پاکستان ریلویز کو سات کروڑ این او سی کے نام پر دینے سے تشویش پائی جا رہی ہے۔جبکہ محکمہ پبلک ہیلتھ انجینرنگ دیپارٹمنٹ سیالکوٹ کے ایگزیکٹو انجینئر اور ٹی ایم اے سمبڑیال نے ذمہ داری لوکل گورنمنٹ اور نیسپاک کے افسران پر ڈال دی ہے۔

عوامی سماجی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف ، وزیر بلدیات زیشان رفیق،سیکرٹری بلدیات اور ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوے مون سون بارشوں سے قبل اس منصوبے کی تکمیل کا بھی مطالبہ کیا ہے۔اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف حلقہ کے سابق ایم این اے رانا شمیم احمداور ایم پی اے حنا ارشد وڑائچ کے اس احسن اقدام کو خراج تحسین بھی پیش کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button