اہم خبریںپاکستان

بجٹ پر حکومت اور پی پی میں اختلافات دور نہ ہوسکے، بلاول نے احتجاجاً اسمبلی میں تقریرملتوی کردی

بجٹ کے معاملے پر بلاول بھٹو نے قومی اسمبلی میں اپنی تقریر بھی ملتوی کردی

اسلام آباد(ٹی این آئی) وفاقی بجٹ پر  پیپلزپارٹی اور حکومت کے درمیان اختلافات دور نہ ہوسکے جس پر  بلاول بھٹو  نے قومی اسمبلی میں بجٹ پر جاری بحث میں اپنی تقریر احتجاجاً ملتوی کردیپیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق پارٹی کے سینئر رہنما نوید قمر نے بجٹ سے متعلق پارٹی چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کو  تفصیلی بریفنگ دی۔

اس بریفنگ میں میں نوید قمر نے بلاول بھٹو کو آگاہ کیا کہ پیپلزپارٹی کے ساتھ مشاورت کے دوران جو بجٹ تجاویز اور اعداد و شمار شیئر کیے گئے تھے ان میں اور قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے والے بجٹ میں نمایاں فرق موجود ہے۔ ذرائع کے مطابق بجٹ میں پائے جانے والے ان اختلافات پر پیپلزپارٹی کی قیادت نے تشویش کا اظہار کیا اورپیپلزپارٹی حکومت سے فوری وضاحت طلب کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اس مقصد کے لیے پارٹی کی ایک اعلیٰ سطح کی ٹیم جلد حکومتی نمائندوں سے رابطہ کرے گی۔

بجٹ کے معاملے پر بلاول بھٹو نے قومی اسمبلی میں اپنی تقریر بھی ملتوی کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button