اہم خبریںپاکستان

عالمی منڈی میں کمی کاپورا فائدہ عوام کومنتقل کریں گے،وزیر پیٹرولیم

وزیراعظم نےسستےایندھن کیلئے 130 ارب روپےفراہم کئے، علی پرویزملک

اسلام آباد(ٹی این آئی)وفاقی وزیرپیٹرولیم علی پرویزملک نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی منڈی میں کمی کاپورا فائدہ عوام کومنتقل کریں گے،اوگرا ہر ہفتے عالمی نرخوں کے مطابق قیمتوں کا تعین کرتی ہے۔وزیر پیٹرولیم کے مطابق 20سال سے یہی قیمتوں کا تعین کرنےکا فارمولا رائج ہے،

اوگراعالمی قیمتوں کی اوسط اورپی ایس اولاگت شامل کر کے قیمت مقرر کرتا ہے،عوام پرایندھن کی قیمتوں کابوجھ کم کرنا حکومت کی ترجیح ہے،وزیراعظم نے سستے ایندھن کیلئے 130 ارب روپے فراہم کئے، موٹر سائیکل سواروں اور پبلک ٹرانسپورٹ کو سستا ایندھن فراہم کیاگیا،کاروبار میں منافع اور نقصان کمپنیوں کی اپنی ذمہ داری ہے،عالمی قیمتوں میں کمی من وعن عوام تک پہنچائی جائے،عوام کوعالمی منڈی میں کمی کا مکمل ریلیف ملنا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button