(ن) لیگ کی سیاست '' ٹک ٹاک جیسی ہے ،کرپشن کرنے میںبھی شریف برادران شانہ بشانہ چلتے ہیں' مسرت چیمہ
لاہور(ٹی این آئی) چیئرمین پرسن قائمہ کمیٹی برائے داخلہ و ممبر گڈ گورننس کمیٹی مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں مسلم لیگ (ن) کی سیاست ” ٹک ٹاک ” جیسی ہے ،
کرپشن کرنے میں بھی نواز شریف اور شہباز شریف شانہ بشانہ چلتے ہیں اوراس روایت کو دو قدم آگے بڑھ کر خاندان میںبھی پروان چڑھایا گیا ہے ،ملک میں آج صرف کرپشن کرنے والوں کی چیخیں سنائی دے رہی ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ملاقات کیلئے آنے والی پارٹی کی خواتین رہنمائوںکے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ تحریک انصاف نے ہمیشہ ملک و قوم کے مفاد کی سیاست کی اور حکومت ملنے کے بعد ہی اس کی پیروی جاری ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) نے سیاست اور اقتدار ملنے کی آڑ میںکئی دہائیوں سے لوٹ مار کا بازار گر م رکھا تھا ،اب طے ہو چکا ہے کہ ملک میں کرپشن اور لوٹ مار کا دور کبھی واپس نہیں آئے گا۔
انہوںنے کہا کہ اپوزیشن ملک و قوم کو درپیش مسائل کے لئے کبھی سڑکوں پر نہیں آئی لیکن اپنی کرپشن بچانے کیلئے ان کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں اورانہیں کوئی بھی لمحہ چین میسر نہیں ۔ یہ سڑکوں پر جتنی بھی دھول اڑائیں یہ ان کے اپنے ہی سروں میں پڑے گی اور یہ اس کے مستحق بھی ہیں۔