
غیرقانونی ہاؤسنگ سکیم کے مالک نے مبینہ طورپر فائلوں کی مد میں شریف شہریوں سمیت اوورسیز پاکستانیوں سے مبینہ طور پر اربوں روپے اکٹھے کر کے رفو چکر؟
لٹنے والےسائلین ہاوسنگ سکیم نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز اورڈی سی سیالکوٹ کو فوری کارروائی کرکے غیر قانونی ہاوسنگ سکیمزکو سیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے
سیالکوٹ (ٹی این آئی)غیرقانونی ہاؤسنگ سکیم کے مالک نے مبینہ طورپر فائلوں کی مد میں شریف شہریوں سمیت اوورسیز پاکستانیوں سے مبینہ طور پر اربوں روپے اکٹھے کر کے رفو چکر ہوگئے؟وزیر اعلٰی پنجاب سے فوری نوٹس کا مطالبہ
سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے نزدیک ایک ہاوسنگ کالونی کے مالک نے 2003 سے لےکر مختلف ناموں سے 4 ہاوسنگ سکیم کا اجراء کیا ،ذرائع کے مطابق محمد عنائت ٹی یم اے سمبڑیال اور اس وقت کے تحصیل ناظم نے اس کالونی کو 90 کنال پر عارضی این اوسی جاری کیا۔
جس پر 2 سال میں ڈویلپمنٹ کا کام مکمل کرنے کا ایگریمنٹ بھی ہوا بعدازاں ٹی ایم اے ،سمبڑیال نےاسی شخص کو نئی ہاوسنگ کالونی کے نام پر 167 کنال پر این اوسی جاری کیا جسمیں 2سال ڈویلپمنٹ مکمل کرنے کا ایگریمنٹ ہوا مگر آج تک ڈویلپمنٹ مکمل نہ ہوسکی دوبارہ اس ہاؤسنگ سکیم کے مالک نے مبینہ طورپراضافی 908 کنال کا این اوسی جاری کرنے کے لئے فائل ضلع کونسل میں جمع کروادی۔
اور اسی طرح اس کے مالک ع۔م۔ر،ع۔ب۔د۔ا۔ل۔ل۔ہ نے ہزاروں فائلیں مزید فروخت کردیں۔2024 میں اس کے خلاف پی۔ا۔م،س۔ٹ۔ی ہاوسنگ سکیم کے نام پر اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کیا بعدازاں ہمارے ذرائع کے مطابق مبینہ ڈھیل ہونے پر مقدمہ کی اخراج رپورٹ مرتب ہوئی جس کی منظوری کے لئے ڈی جی اینٹی کرپشن کو فائل ارسال خدمت ہے؟اسی طرح درجنوں افراد نے بھی اس شخص کے خلاف کارروائی کی درخواست دی جو مبینہ طورپر داخل دفتر ہیں
،مقدمہ میں مبینہ طورپر اینٹی کرپشن نے ٹی ایم اے۔سمبڑیال کے سٹاف سمیت ضلع کونسل کے عملہ کو بھی نامزد کیا تھا،بعدازاں ضلع کونسل کے افسران نے مبینہ اپنی ملی بھگت کو چھپانے کے لئے 2024 میں ہی مالک ہاوسنگ کالونی اور اس کی بیوی کے نام پر تمام جائیداد بلاک کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا تاہم ہمارے ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر اب بھی پ۔ا۔م ،س۔ٹ۔ی،ر۔ا۔ئ۔ل،گ۔ا۔ر۔ڈ۔ن۔ذرائع میں باقاعدہ فائل فروخت کی جارہی ہے،لٹنے والےسائلین ہاوسنگ سکیم نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز اورڈی سی سیالکوٹ کو فوری کارروائی کرکے غیر قانونی ہاوسنگ سکیمزکو سیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اس بابت ہاوسنگ سکیم کے مالک سے کئی بار موقف لینے کے لئے رابطے کئے گئے مگر رابطہ نہ ہوسکا، پھر بھی اگر وہ اپنی صفائی میں وضاحت دینا چاہے تو ہم اس کو بھی شائع کریں گے۔
