جرم وسزا
نیب آفس ہنگامہ آرائی کیس ،رانا ثنا اللہ اور کیپٹن (ر) صفدر سمیت 22ملزمان کی عبوری ضمانتوںمیں6اکتوبر تک توسیع
لاہور( ٹی این آئی) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے مریم نواز کی نیب آفس پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی کے مقدمہ میںنامزد رانا ثنا اللہ اور کیپٹن (ر) محمد صفدر سمیت 22ملزمان کی عبوری ضمانتوںمیں6اکتوبر تک توسیع کر دی ۔
انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کیس کی سماعت کی ۔ عدالت نے سرکاری وکلا ء کو مقدمے کا مکمل ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کردی جبکہ تفتیشی افسر کو اب تک ہونے والی تفتیشی رپورٹ بھی جمع کرانے کی ہدایت کردی ۔تھانہ چوہنگ پولیس نے لیگی رہنمائوں اور کارکنوں پردہشتگری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کررکھا ہے ۔