اہم خبریںپاکستان

گلگت بلتستان کو سنوارنے کا کہنے والے پہلے قصور کو تو لاہور بنالیں، بلاول کی ن لیگ پر تنقید

جو یہ سمجھتے ہیں کہ بارہ سیٹیں ان کی جیب میں ہیں ، وہ عوام سے نا انصافی کرتے ہیں، میرپور جلسے سے خطاب

اسلام آباد(ٹی این آئی)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے مسلم لیگ نواز پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو سنوارنے کا کہنے والے پہلے قصور کو تو لاہور بنالیں۔میرپور میں جلسے سے خطاب میں پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفرآباد جلسے میں وفاقی وزیر کے بیان کی مذمت نہیں کی ، کشمیری عوام کو ووٹ دے کر دکھانا ہوگا کہ وہ اس بیان کے خلاف ہیں۔

پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کو سنوارنے کا کہنے والے پہلے قصور کو تو لاہور بنالیں۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن الیکشن کے دنوں میں سڑکیں بنانے کا اعلان کرتی ہے ، اپنی بہن ( وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ) کو بتانا چاہتا ہوں آپ کے والد تین بار وزیراعظم رہے ، اُس وقت سڑکیں بنا دیتے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو یہ سمجھتے ہیں کہ بارہ سیٹیں ان کی جیب میں ہیں ، وہ عوام سے ناانصافی کرتے ہیں ، یہ رائے ونڈ کو ہی پنجاب سمجتے ہیں ، انہوں نے کبھی اندرون پنجاب کا حال ہی نہیں دیکھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button