اہم خبریںپاکستان

چین کے ساتھ معاشی شراکت داری ، دوستانہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم سے چینی کمپنی فیمسن کے چیف ایگزیکٹو افسر کی قیادت میں وفد کی ملاقات

اسلام آباد(ٹی این آئی)پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری بڑھانے کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے،  وزیراعظم شہباز شریف سے چین کی معروف کمپنی فیمسن کے اعلیٰ سطح وفد  نے ملاقات کی جس دوران فوڈ اسٹوریج، ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور پاکستانی افرادی قوت کی تربیت پر اتفاق کیا گیا،   وزیراعظم نے زرعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی لانے کے منصوبے کا خیرمقدم کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کرنے والے وفد کی قیادت چینی کمپنی فیمسن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جیک چین نے کی۔ وزیراعظم نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین مثالی دوست ہیں ۔  دونوں ممالک کے درمیان معاشی شراکت داری اور بزنس ٹو بزنس تعاون سے یہ دوستی مزید مضبوط ہوگی۔ وزیراعظم نے اجناس کے  اسٹوریج  مراکز کو اسٹیٹ آف آرٹ مراکز میں تبدیل کرنے کے منصوبے کا خیر مقدم کیا۔ کہا اس  منصوبے سے زرعی شعبے  میں جدید ترین ٹیکنالوجی آئے گی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔  پاکستان کی افرادی قوت کی ہنر مندی اور  تربیت کو ان منصوبوں  کا حصہ بنایا جائے۔ جیک چین نے پاکستان میں پرتپاک میزبانی پر وزیراعظم شہباز شریف اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ فیمسن اور گرین پاکستان انیشی ایٹو کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر پہلے ہی دستخط ہو چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button