اہم خبریںپاکستان

وزیراعظم سے ملاقات میں چینی سفیر نے صدر شی جن پنگ کا خط پہنچا دیا

ملاقات میں باہمی تعاون اور باہمی دلچسپی کے علاقائی امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(ٹی این آئی)وزیراعظم شہباز شریف سے چینی سفیر نے ملاقات کی جس دوران باہمی تعاون، علاقائی امور اور سیاسی روابط کے فروغ پر تبادلۂ خیال کیا گیا، چینی سفیر نے صدر شی جن پنگ کا خصوصی خط بھی وزیراعظم تک پہنچایا۔

وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے ملاقات کی۔ چینی سفیر نے صدر شی جن پنگ کا خط وزیراعظم کو دیا اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے قیام کی ایک سو پانچویں سالگرہ پر وزیراعظم کے تہنیتی خط پر شکریہ بھی ادا کیا۔ ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے علاقائی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے دونوں ممالک کی سیاسی جماعتوں اور پارلیمان کے درمیان روابط اور تبادلوں کو مزید فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button