اہم خبریںپاکستان

پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدہ امتِ مسلمہ کی وحدت و مشترکہ سلامتی کو مضبوط کرے گا: حافظ محمد طاہر محمود اشرفی

امتِ مسلمہ کی وحدت، سلامتی اور استحکام وقت کی اہم ترین ضرورت ہے: حافظ محمد طاہر محمود اشرفی

اسلام آباد(ٹی این آئی)انٹرنیشنل تعظیم حرمین شریفین کونسل کے سیکرٹری جنرل اور چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل تعظیم حرمین شریفین کونسل کے تمام اکابرین پاکستان، مملکت سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان ہونے والے دفاعی معاہدے کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ یہ معاہدہ امتِ مسلمہ کی وحدت و اتحاد اور مشترکہ سلامتی کو مضبوط کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس معاہدے کو فرقہ واریت یا کسی بھی قسم کی عصبیت کا رنگ دینے کی کوشش کرنے والے ناکام ہوں گے اور امتِ مسلمہ کی وحدت و اتحاد کا پرچم سربلند ہوگا۔

حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان، مملکت سعودی عرب اور ترکیہ کی قیادت نے جس طرح عالمِ عرب و اسلام کو ایران کے ساتھ تصادم سے بچانے اور اسرائیلی سازشوں کو ناکام بنانے میں کردار ادا کیا، اسی طرح ان شاء اللہ مستقبل میں بھی پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور دیگر اسلامی ممالک کی قیادتیں باہمی تعاون سے امت کے اتحاد، سلامتی اور استحکام کے لیے اقدامات آگے بڑھائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک کو کمزور اور غیر مستحکم کرنے والے انتہاپسند اور دہشت گرد تنظیموں کے نیٹ ورکس کے خلاف بھی مسلم ممالک کو مشترکہ اور مربوط حکمتِ عملی اختیار کرنا ہوگی۔امتِ مسلمہ کی وحدت، سلامتی اور استحکام وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button