
لاہور(ٹی این آئی)لاہور میں پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر کے قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے،جہاں عبداللہ طاہر کے ڈرائیور کو مبینہ طور پر ہنی ٹریپ کرنے والی ٹک ٹاکر لڑکی کو حراست میں لے لیا گیا۔ذرائع کےمطابق ٹک ٹاکر لڑکی نے ابتدائی تفتیش میں ڈرائیورکی لوکیشن شوٹرز کےساتھ شیئرکرنےکا اعتراف کیا ہے،ملزمہ نےشوٹرزکوعبداللہ طاہرکی لوکیشن بھی فراہم کی اوربتایا کہ انکے ساتھ کوئی سیکیورٹی گارڈ موجود نہیں۔
پولیس نےٹک ٹاکرکاموبائل فون قبضےمیں لے کر فرانزک کےلیےلیبارٹری بھجوا دیا، ذرائع کےمطابق ملزمہ نے موبائل فون سےمتعدد تصاویر اورکال ریکارڈڈیلیٹ کیےہیں،تاہم فرانزک رپورٹ میں تمام ڈیٹا ریکور ہونےکا امکان ہے۔
عبداللہ طاہر کےقتل میں ملوث مبینہ شوٹرز تاحال گرفتار نہیں ہو سکے،پولیس کاکہنا ہےکہ شوٹرز کو جلد گرفتارکرلیا جائے گا۔
