جرم وسزا

ہائی کورٹ کا بھارت میں گیارہ پاکستانی ہندوؤں کے قتل کے خلاف درخواست میں وفاق کو نوٹس

اسلام آباد (ٹی این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھارت میں گیارہ پاکستانی ہندوؤں کے قتل کے خلاف درخواست میں وفاق کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سیکریٹری خارجہ، سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا ۔ بدھ کو اسلام آباد ہائی کورٹ بار کی درخواست پر چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کیس کی سماعت کی ۔
وکیل چوہد ری حسیب نے کہاکہ مفاد عامہ اور نیشنل کاز کے لیے درخواست دائر کی ہے۔وکیل نے کہاکہ ہندو فیملی بھارت گئی را نے آر ایس ایس کے ذریعے ان کو قتل کرا دیا۔ انہوںنے کہاکہ اس فیملی نے را کیلئے جاسوسی کرنے سے انکار کیا۔ چیف جسٹس نے کہاکہ صدر صاحب پاکستانی شہریوں خصوصی طور پر اقلیتوں کیلئے آواز اٹھانا بہت اچھا ہے۔ چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہاکہ اقلیتوں کا خیال رکھنا ہماری آئینی ذمہ داری ہے۔بعد ازاں عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔
بعد ازاں سربراہ ہندو کونسل ڈاکٹر رمیش کمار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ کوشش ہے کہ کیس پر جوڈیشری اور لائرز کی ایک آواز بنے،حکومت پہلے بھی ہمارے ساتھ تعاون کررہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ اقوام متحدہ کے قوانین کی خلاف ورزی ہورہی ہے، جلد تمام سفارتکاروں کا ایک اجلاس بلا رہا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ اسلام آباد ہائی کورٹ بار نے اس معاملے کو اپنا فرض سمجھا۔ انہوںنے کہاکہ اسلام آباد ہائی کورٹ بار کا شکریہ ادا کرتا ہوں، تمام بار عدالت پیش ہوئی اس پر انکا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
انہوںنے کہاکہ انڈیا کی سپریم کورٹ اللہ کا گھر مٹا کر بھگوان کا گھر بنا رہی ہے ،جب ایک اللہ کا گھر بنا ہوا ہے، اسے تسلیم کرنا چاہیے تھا،انڈیا گاندھی کے دور میں سیکولر تھا۔ انہوںنے کہاکہ تمام ہندو کمیونٹی اس بات پر کھڑی ہے کہ اللہ کا گھر مٹا کے بھگوان کا گھر نہیں بنایا جاسکتا۔ ڈاکٹر رمیش کمار نے کہاکہ بھارت میں پاکستانی سفارت خانے کو رسائی نہیں دی جا رہی،اقوام متحدہ کے قوانین کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔ ڈاکٹر رمیش کمار نے کہاکہ ہندو ازم میں کیا سیکھتا ہے، ،مگر بھارت دوسری طرف جا رہا ہے۔
صدر اسلام آباد ہائی کورٹ بار چوہدری حسیب نے کہاکہ بینادی حقوق کا تحفظ ہمارے قانون کا حصہ اور بینادی حق ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے اپنا فرض سمجھتے ہوئے پیٹیشن دائر کی ہے،پاکستانی ہندو کمیونٹی کے لوگ جب بھارت جاتے ہیں آن کو استعمال کیا جاتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ جو پاکستانی ہندو بھارت کے ہاتھوں استعمال نہیں ہوتا اس کا یہ حال کیا جاتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ بھارت نے سمجھوتہ ایکسپریس سمیت کئی واقعات کئے،انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس میں درخواست دائر کرنے کا جائزہ لے رہے ہیں،نردنرد مودی کو پیغام دیتا یوں کہ وہ ظلم بند کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button