اہم خبریںپاکستان

مسلم لیگ ن کا مری میں اجلاس ختم، آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کا فیصلہ آج بھی نہ ہوسکا

خواتین نشستوں کیلئے کئی ناموں پر مشاورت مکمل، فیصلہ نواز شریف کرینگے، ذرائع

راولپنڈی (ٹی این آئی)حکمران جماعت مسلم لیگ ن کا مری میں جاری اجلاس ختم ہوگیا،آزادکشمیر کے نئے وزیراعظم کا فیصلہ آج بھی نہ ہوسکا۔ذرائع کےمطابق اجلاس میں ن لیگ آزاد جموں و کشمیر کےصدرشاہ غلام قادرسمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی،وزارت عظمیٰ کے امیدوار کے طور پر شاہ غلام قادرکی پوزیشن مضبوط بتائی جارہی ہے، طارق فاروق اور کرنل ریٹائرڈ وقار نور بھی دوڑ میں شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے امیدواروں کے نام فائنل کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے،جن میں سحرش قمر، مریم کشمیری، ناصرہ خان اور نصارہ عباسی کے نام زیر غور ہیں،فیصلہ نوازشریف کرینگے۔

اوورسیزکشمیریوں کے لیے مختص نشست پر بھی تاحال فیصلہ نہیں ہوسکا،جس کے لیے احسان دانش، عبدالرحمن ارائیں، راجہ وسیم اور جاوید اقبال کے نام زیر غور ہیں۔

ذرائع کےمطابق خواتین کی مخصوص نشستوں کے امیدواروں کے ناموں کا حتمی فیصلہ نواز شریف کریں گے،آزاد کشمیر کی وزارت عظمیٰ کے لیے امیدوار کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button