
اسلام آباد(ٹی این آئی)وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے سماء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسے سیکیورٹی ایسے حالات پیدا ہو گئے تھے کہ بانی کو شفا ہسپتال لاناممکن نہیں رہا تھا، ڈاکٹرز کو پمز ہسپتال منتقل کیا گیا اور وہاں بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ہوا، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اس پر من و عن عملدرآمد کا اعلان کیا تھا۔
طارق فضل چوہدری نے کہا کہ 20 اگست کو بانی پی ٹی آئی کو شفا ہسپتال لانے کی تمام تیاری مکمل کی گئی، ڈاکٹرزکا بورڈ تشکیل دیا گیا شفا ہسپتال میں سیکیورٹی انتظامات بھی کر لیے گئے
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں نے بانی پی ٹی آئی کی صحت کو تسلی بخش قرار دیا ، صبح پانچ بجےبانی پی ٹی آئی پمز سے اڈیالہ جیل روانہ ہوئے، حالات اور واقعات ایسے بنے کہ بانی پی ٹی آئی کو پمز لے جانا پڑا، بانی کی سیکیورٹی پر سمجھوتہ نہ کرنا بھی سپریم کورٹ کےفیصلےمیں شامل تھا، ہم نےبانی پی ٹی آئی کی سیکیورٹی سےمتعلق کوئی رسک نہیں لیا ، حکومت نے اپنی ذمہ داری ادا کرنے کی پوری کوشش کی ہے۔
طارق فضل چوہدری کا کہناتھا کہ سپریم کورٹ کےفیصلہ کے بغیر ہی بانی کو گزشتہ ماہ کے دوران 6 بار ہسپتال لاچکے، بہترین میڈیکل سہولیات کے ساتھ بانی پی ٹی آئی کا معائنہ اور علاج ہوا، بانی کے علاج کے حوالے سے حکومت کی کبھی غیرذمہ دارانہ پالیسی نہیں رہی، بانی پی ٹی آئی بالکل صحت مند ہیں، بانی پی ٹی آئی کے علاج کے حوالے سے کوئی غفلت نہیں برتیں گے، تحریک انصاف نے جو بات کی ہے حقائق کے منافی ہے، ہم اپنی ذمہ داری ادا کررہے ہیں اور آئندہ بھی کریں گے۔
