اہم خبریںپاکستان

قومی قیادت کا دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور پُرامن و مضبوط پاکستان کے عزم کا اعادہ

صدر، وزیراعظم، وزیر داخلہ کا دہشتگردی کے متاثرین اور شہداء کو خراجِ عقیدت

اسلام آباد(ٹی این آئی)صدر مملکت، وزیراعظم اور وزیر داخلہ نے دہشت گردی کے متاثرین کی یاد کے عالمی دن پر پیغام میں شہداء اور متاثرین کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت، خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ قومی قیادت کا دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور پُرامن و مضبوط پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھاری قیمت ادا کی ہے۔ بے نظیر بھٹو شہید سے اے پی ایس پشاور کے معصوم بچوں تک دہشت گردی کے زخم قومی یادداشت کا حصہ ہیں۔ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں آج بھی شہری اور سکیورٹی اہلکار قربانیاں دے رہے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے، دہشت گردی نے قیمتی جانوں کے ساتھ بھاری معاشی اور سماجی نقصان بھی پہنچایا۔ پاکستان قومی عزم کے ساتھ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جدوجہد جاری رکھے گا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا دہشت گردی کا کوئی مذہب، قوم یا سرحد نہیں، یہ انسانیت کے خلاف جرم ہے۔ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے عالمی برادری کو متحد ہو کر مؤثر اقدامات کرنا ہوں گے۔ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دینے کے باوجود اپنے عزم سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

تینوں رہنماؤں نے دہشت گردی کے متاثرین اور شہداء کے خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری انسانیت کی مشترکہ جنگ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button