
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روس نے آبنائے ہرمز کے معاملے میں کافی اچھا رویہ اختیار کیا ہے۔اوول آفس میں گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران اپنے فوجیوں کو تنخواہیں ادا نہیں کر رہا اور گہری مشکلات میں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا صورتحال پر قابو رکھے ہوئے ہے اور ایران کے خلاف اپنی ناکہ بندی جاری رکھے ہوئے ہے۔
ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ روزانہ لاکھوں بیرل تیل آبنائے ہرمز سے گزر رہا ہے اور واشنگٹن نے اہم آبی گزرگاہ کو بارودی سرنگوں سے مکمل طور پر صاف کردیا ہے۔
