سابق کپتان فراز احمد کو بیٹی کی یاد ستانے لگی ، بیٹی کی تصاویر سوشل میڈیا شیئر کر دیں
اسلام آباد ( ٹی این آئی) سابق کپتان سر فراز احمد کو بیٹی کی یاد ستانے لگی ۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سابق کپتان سرفراز احمد نے اپنی بیٹی کی کچھ تصاویر شیئر کی ہیںہی کیپشن میں لکھا ہے کہ ابا کی بیٹی، ابا کی جان ماشاء اللّٰہ، میں آپ کو بہت یاد کررہا ہوں میری جان۔واضح رہے کہ پاکستان ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا پہلا ایونٹ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ ملتان میں ہورہا ہے ،
جس میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد سندھ کی ٹیم کی کپتانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔یاد رہے کہ رواں سال 28 جنوری کو سرفراز احمد کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی، انہوں نے اپنے بڑے بیٹے عبداللّٰہ کے ہمراہ اپنی بیٹی کی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی تھی اور مداحوں کو اپنی بیٹی کی پیدائش خبر سنائی تھی۔سرفراز احمد نے تصویر کے ہمراہ لکھا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے مجھے بیٹی عطا کی ہے، الحمداللّٰہ، ماشاء اللّٰہ۔