پاکستان
شہباز شریف کی گرفتاری کیخلاف صوبہ بھر میں احتجاج کا شیڈول طے کیاجارہاہے' رانا ثنا اللہ
لاہور( ٹی این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ پارٹی صدر شہباز شریف کی گرفتاری کیخلاف صوبہ بھر میں احتجاج کا شیڈول طے کیاجارہاہے،مریم نواز 16اکتوبر کو گوجرانوالہ میں بڑے جلسے سے خطاب کریں گی جبکہ لاہور میں بڑے جلسے کیلئے بھی انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ خان نے کہا کہ ہم نے ایک فیصلہ کیا ہے ،ہوسکتا ہے حکومت گرفتاریاں کرے ،
پارٹی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں جو فیصلہ کر چکی اس پر عملدرآمد ہوگا۔ انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن)گرفتاریوں سے خوفزدہ نہیں ،اے پی سی کے فیصلوں پر ہر صورت عمل ہوگا۔ انہوںنے کہا کہ مریم نواز کی گرفتاری کی کوشش کی جارہی ہے اس کی معلومات نہیں ،حکومت مریم نواز کو گرفتار کر سکتی ہے ۔