پاکستان

پنجاب حکومت کا اپوزیشن کو دھرنے، جلسے، تقاریر کی مشروط اجازت دینے کافیصلہ ‘ذرائع

لاہور(ٹی این آئی) پنجاب حکومت نے اپوزیشن کو دھرنے، جلسے، تقاریر کی مشروط اجازت دینے کافیصلہ کر لیا ۔ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے آئین اور قانون کے دائرے میں( ن) لیگ کو احتجاجی سرگرمیوں کی اجازت دینے کافیصلہ کیاہے ۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ مسلم لیگ کو فوج اور ملکی مفاد کے خلاف تقاریر کی اجازت نہیں ہوگی ،مسلم لیگ نے قانونی حدود سے تجاوز کیاتو پھر قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کو کسی بھی جلسے اورمظاہرے کیلئے قانونی راستہ اختیار کرنا ہوگا،قانون شکنی پر مبنی کسی بھی سرگرمی کی اجازت نہیں ہوگی ،ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں کو قانون توڑنے پر مقدمات اور گرفتاریوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button