اہم خبریں

شیخ رشید احمد کی زیرصدارت ریلوے ہیڈ کوارٹر میں اعلیٰ سطحی اجلاس

لاہور( ٹی این آئی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی زیرصدارت ریلوے ہیڈ کوارٹر میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمے کے مختلف امور کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں سی ای پاکستان ریلوے، ایڈیشنل سیکرٹری وزرات ریلوے اور تینوں ایڈیشنل جنرل منیجر سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔
اجلاس میں جعفر ایکپریس کی پاور پلانٹ میں آتشزدگی کے واقعہ ، ایم ایل ون ٹینڈر، سگنلنگ سسٹم ، رولنگ سٹاک سکیورٹی اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
اجلاس میں افسران کی جانب سے وزیرریلوے شیخ رشید کو ٹرینوں کی آمدن اور نقصان میں جانے والی ٹرینوں ،کوچز اور ویگن کے ٹینڈرز اور تیل کی کھپت پر بھی بریفنگ دی گئی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button