جرم وسزا

انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج کے رخصت پر ہونے کے باعث رانا ثنا اللہ پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی

لاہور(ٹی این آئی) انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج کے رخصت پر ہونے کے باعث مسلم لیگ(ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی ۔
انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں راناثنااللہ کے خلاف منشیات اسمگلنگ کیس کی سماعت سماعت جج کے رخصت پر ہونے کے باعث ملتوی ہوگئی۔رانا ثنا اللہ پرگزشتہ روز فرد جرم عائد کئے جانے کا امکان تھا اورعدالت نے فریقین کے وکلا ء کو دلائل کے لئے طلب کر رکھا تھا ۔
گزشتہ سماعت پر بھی انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج کی رخصت پر ہونے کی بنا ء پر سماعت ملتوی ہوئی تھی ۔کیس کی مزید سماعت 31اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button