اہم خبریںجرم وسزا

اسلام آباد ہائیکورٹ:چیئرمین سینٹ کے خلاف یوسف رضا گیلانی کی درخواست مسترد ۔

ایڈیٹر انچیف: ارشد محمود گھمن

اسلام آباد آباد (ٹی این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے چیئرمین سینیٹ کے الیکشن سے متعلق محفوظ کیا گیا فیصلہ جاری کردیا ہے۔

عدالت نے تحریری فیصلے میں درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردی ہے۔

عدالت کا فیصلے میں کہنا ہے کہ توقع ہے منتخب نمائندے اور سیاسی قیادت عدالت کو ملوث کیے بغیر تنازعات حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

قبل ازیں عدالت نے یوسف رضا گیلانی کے وکیل فاروق ایچ نائیک کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button