شوبز
اداکارہ فضاء علی کل اپنی سالگرہ منائیں گی
لاہور (ٹی این آئی)نامور اداکارہ و میزبان فضاء علی کل (پیر کے روز )اپنی سالگرہ منائیں گی ۔فضاء علی 5اکتوبر 1984 ء کو سرگودھا میں پیدا ہوئیں ۔فضاء علی نے متعدد ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جس کے بعد نجی ٹی وی کے شو میں میزبانی کے فرائض بھی سر انجام دئیے ۔ اداکارہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ سالگرہ کا کیک کاٹیں گی۔