معیاری پراجیکٹس کیلئے میرے پاس بہت وقت ہے اور اسکی تلاش میں بھی رہتی ہوں' لیلیٰ
لاہور( ٹی این آئی) نامور اداکارہ لیلیٰ نے کہا ہے کہ دوسروں میں خامیاں ڈھونڈنے کی بجائے اپنے کام سے کام رکھتی ہوں ، مجھے فلاپ اداکارہ کہنے والے پہلے گریبان میں جھانکیں اور اپنے کیرئیر پر بھی نظر ڈالیں ۔
انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے لیلیٰ نے کہا کہ شوبز میں چند ایسے افراد ہیں جن کا اوڑھنا بچھونا ہی دوسروں پر تنقید کرنا ہے اور ایسے لوگوںکے اپنے کردار اور کیرئیر سے سب بخوبی آگاہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ عزت اور ذلت اوپر والے کے ہاتھ میں ہے اس لئے مجھے ایسے لوگوں کی قطعاً کوئی پرواہ نہیں ہے ۔
انہوںنے کہا کہ غیر معیاری فلموںمیں کام کرنے سے بہتر ہے کہ میں گھر پر ہی اپنی فیملی کو وقت دوں جو میری کل کائنات ہے ۔ معیاری فلموںاور ٹی وی ڈراموں کے لئے میرے پاس بہت وقت ہے اور میں ایک پروفیشنل اداکارہ کی طرح اس کی تلاش میں رہتی ہوں اورجو لوگ اسے حقیر سمجھتے ہیں انہیں چاہیے کہ اپنے ذہن کا علاج کرائیں ۔