پاکستان

نواز شریف قوم کو اپنے بیانیے پر آنے کیلئے مجبور کرنیکی بجائے اپنے اراکین کی رائے جاننے کیلئے خفیہ ووٹنگ کرائیں' ہمایوں اختر

لاہور(ٹی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن مارچ میں ہونے والے سینیٹ کے انتخابات کوسبوتاژ کرنا چاہتی ہے اور پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے مشقیں اسی سلسلے کی کڑی ہیں ، مسلم لیگ (ن) کی یہ منطق سمجھ نہیں آتی کہ پاک فوج حکومت کے ساتھ کیوں کھڑی ہے ؟،نواز شریف قوم کو اپنے بیانیے پر آنے کیلئے مجبور کرنے کی کوششوں کی بجائے پہلی اپنی جماعت کے اراکین اسمبلی اور سینیٹ کی رائے جان لیں اور اس کیلئے خفیہ ووٹنگ کرائیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ ماضی میں کرپشن کرنے کیلئے روٹیشن کی پالیسی چلتی رہی ہے لیکن اب یہ دور واپس نہیں آئے گا، کرپشن نے اس ملک کو دیمک کی طرح نقصان پہنچایا ہے ،سیاسی مخالفین ہمارے خلاف جتنامرضی منفی پراپیگنڈا کر لیں لیکن نجفی محفلوںمیں برملا حکومت کی شفافیت کا اعتراف کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کاش پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے پلیٹ فارم سے ذاتی مفادات کے حصول کی بجائے پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے کردار اداکیا جاتا ۔
اپوزیشن اپنی کرپشن بچانے اور مارچ میں ہونے والے سینیٹ انتخابات کو پیش نظر رکھتے ہوئے سیاسی تلخی اور انتشار چاہتی ہے لیکن حکومت صبر و تحمل سے کام لے گی اور ان کی ساری سازشیں اپنے ہی گلے پڑیں گی ۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ اپوزیشن کرپشن کیسز اور این آر او کے سواکسی بھی معاملے پر بات کرنا چاہتی ہے تو حکومت کے دروازے اس کیلئے کھلے ہیںلیکن مشروط بات چیت کاسوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button