پاکستانشہر شہر سے
مریم نواز عوامی رابطہ مہم پر 2نومبر 2020 کو سرگودھا آئیں گئیں
سرگودھا(ٹی این آئی)مسلم لیگ ن کی مرکزی راہنما مریم نواز عوامی رابطہ مہم پر 2نومبر 2020 کو سرگودھا آئیں گئیں جہاں وہ ورکر کنونشن اور عوامی اجتماع سے خطاب کریں گئیں۔
مسلم لیگ ن کے سٹی صدر سابق ایم پی اے عبدالرزاق ڈھلوں نے کہا کہ دو نومبر کو مریم نواز کی سرگودھا آمد پر والہانہ استقبال کیا جائے گا۔ جس کے لئے کارکنان کو ابھی سے تیاری کے لئے متحرک کر دیا گیا۔ زرائع کے مطابق متوقع عوامی رابطہ مہم میں 2 نومبر کو سرگودھا میں بڑے عوامی اجتماعی سے مرکزی اور صوبائی قیادت خطاب کرتے ہوئے میاں محمد نواز شریف اورمیاں شہباز شریف کا محبتوں بھرا پیغام عوام تک پہنچاتے ہوئے موجودہ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے بارے سنسنی خیز انکشافات کریں گے۔