اہم خبریں

حکومتی وزیر،مشیر غداری کے سرٹیفکیٹ دینا بند کریں، احسن اقبال کی میڈیا سے گفتگو

نارووال(ٹی این آئی ) مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماءاحسن اقبال نے کہا ہے کہ اگرکوئی یہ کہتاہے مسلم لیگ کی لڑائی فوج کے ساتھ ہے وہ اپنے دماغ کا علاج کرائے،حکومتی وزیر،مشیر غداری کے سرٹیفکیٹ دینا بند کریں۔
اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ حکومتی ترجمان جیسے بیانات سے مسخرہ پن بھی نہیں کیاجاسکتا ،ناکامیوں کاجواب دینے کے بجائے عمران خان کاایک ہی موقف ہے این آراونہیں دوں گا،کابینہ میں عوامی مسائل کے حل کے بجائے نواز شریف پر بات ہوتی ہے،غریب کو ٹوئٹر ٹرینڈ بنا دینے سے روٹی نہیں ملے گی،اگرکوئی یہ کہتاہے مسلم لیگ کی لڑائی فوج کے ساتھ ہے وہ اپنے دماغ کا علاج کرائے،حکومتی وزیر،مشیر غداری کے سرٹیفکیٹ دینا بند کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button