اہم خبریں

حکومت سزایافتہ نوازشریف کو واپس لانے کیلئے تمام امکانات پرنظرثانی کررہی ہے' اسد عمر

لاہور(ٹی این آئی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ،ترقی وخصوصی اقدامات اسدعمرنے کہاہے کہ حکومت بدعنوانی کے مقدمات میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سزایافتہ قائد نوازشریف کو واپس لانے کیلئے تمام امکانات پرنظرثانی کررہی ہے۔
ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہاکہ احتساب اورداخلہ امور کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاداکبرنوازشریف کوجلدازجلدواپس لانے کے معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما نے آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب میں خودکوصحتمندکے طورپربے نقاب کیا جس میں انہوں نے اپنے سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے قومی اداروں پرالزام تراشی اورتنقیدکرنے کے بھارتی بیانیے کوفروغ دیا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ وفاقی کابینہ نے اپنے اجلاس میں غیرمتعلقہ مسائل پر سیاست کرنے کی بجائے ریاست اور عوام کی فلاح وبہبوداورترقی کے لئے عوامی اہمیت کے معاملات پرغورکیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button