جرم وسزا

سپریم کورٹ نے احد چیمہ کی درخواست ضمانت پر ٹرائل کورٹ سے 2 ہفتوں میں رپورٹ طلب کر لی

اسلام آباد (ٹی این آئی)سپریم کورٹ نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی درخواست ضمانت پر ٹرائل کورٹ سے 2 ہفتوں میں رپورٹ طلب کر لی۔
پیر کو جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی ۔ اعظم نذیر تا رڑ وکیل احمد چیمہ نے کہاکہ مقدمے کے شریک ملزمان کو ضمانت مل چکی ہے۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ ہمارے ساتھ بھی دوسرے ملزمان جیسا سلوک کیا جائے۔ جسٹس مشیر عالم نے کہاکہ ٹرائل کورٹ کی رپورٹ آنے کے بعد دیکھیں گے، کیس کی سماعت 2 ہفتوں کیلئے ملتوی کر دی گئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button