انٹرنیشنل
کوروناکیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ، پیرس میں ہائی الرٹ
پیرس (ٹی این آئی)کورونا کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافے کے سبب فرانسیسی دارالحکومت میں انتباہی سطح انتہائی بلند، یا ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی سخت ترین پابندیوں سے متعلق اقدامات پر عمل درآمد شروع ہو گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانسیسی وزیر اعظم ژاں کاسٹیکس کے دفتر نے بتایاکہ مزید سخت اقدامات کے سبب پیرس اور اس کے کچھ نواحی علاقوں میں بار اور ریستوران بند رہیں گے۔
صرف ان ریستورانوں کو کھولنے کی اجازت ہوگی جہاں حفظان صحت سے متعلق سخت ترین قوانین پر عمل کو یقینی بنایا جائے گا۔ ابتدائی طور پر یہ سخت ترین پابندیاں دو ہفتوں کے لیے ہیں۔ فرانس کا شمار کورونا کی وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے یورپی ملک میں ہوتا ہے۔