کاروبار

تاجر ملکی معیشت کی بحالی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں 'سلیم بریار

لاہور(ٹی این آئی)پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے سینئر نائب صدر چوہدری محمد سلیم بریار نے کہا ہے کہ تاجر ملکی معیشت کی بحالی میں اہم ادا کررہے ہیں انہوں نے پنجاب میں کورونا سے متاثرہ کاروبار کی بحالی، نیا کاروبار شروع کرنے اور موجودہ کاروبار کے فروغ کیلئے پنجاب روز گار سکیم کے افتتاح اور کاروبار شروع کرنے کیلئے ایک لاکھ سے ایک کروڑروپے تک آسان قرضوں کی فراہمی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب روز گار سکیم معاشی سرگرمیاں بڑھانے میں مدد گار ثابت ہوگی ۔
پنجاب روزگار سکیم کے اجراء سے آسان شرائط پر ایک کروڑ روپے تک کے قرضوں سے پنجاب میں نئی صنعتوں کا قیام عمل میں آئے گا، نئے کاروبار سے صوبہ میں بے روزگاری کے خاتمہ میں مدد ملے گی اور صوبہ خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے سیالکوٹ چیمبرز آف کامرس کے صدر قیصر اقبال بریار اور نو منتخب عہدیداران کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
چوہدری سلیم بریار نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی کے وزارت اعلیٰ کے دور میں سیالکوٹ کی ترقی ،سیالکوٹ ائیر پورٹ اور تاجر طبقہ کیلئے چوہدری پرویز الہٰی کے اقدامات سے عوام اور تاجربرادری آج بھی فائدہ اٹھارہے ہیں ۔سیالکوٹ چیمبرز کا ہر رکن ان کے لیے محبت کے جذبا ت رکھتا ہے ۔اور صوبہ کی خوشحالی و ترقی کیلئے تاجر برادری اپنا بھر پور کردار ادا کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button