انٹرنیشنل

سعودی عرب ،جی20کے بین الاقوامی مذہبی اقدار فورم کی سالانہ کانفرنس

ریاض (ٹی این آئی )سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں جی ٹوئینٹی کے بین الاقوامی مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے کام کرنے والے مذہبی اقدار فورم کا اجلاس 13 سے 17 اکتوبر کو منعقد ہو رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب کی میزبانی میں ہونے والے عالمی مذہبی اقدار فورم کے اجلاس کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔
توقع ہے کہ اس بین الاقوامی اہمیت کے حامل فورم میں عالمی رہ نمائوں، ماہرین اور مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والی 500 سے زاید شخصیات شرکت کریں گی۔مذہبی اقدار فورم ایک ایسی ایسوسی ایشن ہے جو پائیدار ترقی اور انسان دوستی میں مذہب اور اقدار کے مثبت اثرات کو متنوع عالمی مذہبی قدر اور انسان دوستی کے ساتھ ہم آہنگ کرتا ہے۔ اس میں شامل عالمی ماہرین مذہبی اقدار کے فروغ کے لیے کام کرتے ہیں۔
اس میں نہ صرف مختلف مذاہب اور تہذیبوں سے تعلق رکھتے ہیں بلکہ سول سوسائٹی ، سرکاری اور نیم سرکاری تنظیمیں شامل ہیں۔ یہ سب مذہبی اور انسان دوست اقدار کو منظم کرنے اور ان کے فروغ کے لیے دوسرے اداروں کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں۔ سعودی عرب اس فورم کو منظم کرنے کے لیے ویژن 2030 کے اہداف کے روشنی میں اسے آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مملکت نے اس فورم کے لیے 17 اہداف مقرر کیے گئے ہیں۔
بین الممالک پائیدار ترقی، سلامتی، استحکام، خوش حالی، مذہبی ہم آہنگی، تہذیبوں قربت اور جنگوں اور تنازعات کو سیاسی، سفارتی طریقے سے حل کرنے کی ضرورت زور دینا اس کے مقاصد میں شامل ہے۔ اس کے علاوہ یہ فورم بنیادی انسانی ضرویات، تعلیم، صحت، پانی، صاف ماحول اور معاشرتی مساوات کو فروغ دیتا ہے۔انہیں مقاصد کے حصول کے لیے سعودی عرب کی میزبانی میں ‘جی 20’ سربراہ اجلاس سے قبل بین الاقوامی مذہبی آہنگی فورم کا پانچ روزہ اجلاس 13 سے 17 اکتوبر کو ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button