پاکستان

نواز شریف کی لندن ملاقاتوں بارے پاکستا ن کے جن اداروںکو معلوم ہونا چاہیے وہ اس سے آگاہ ہیں'ہمایوں اخترخان

اسلام آباد(ٹی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوںاختر خان نے کہا کہ نواز شریف کی لندن میں جوملاقاتیں ہورہی ہیں پاکستا ن کے جن اداروںکو اس کا معلوم ہونا چاہیے وہ اس سے آگاہ ہیں ،
یہ ایسے لوگ ہیں جو پاکستان کے خیرخواہ اور حامی ںہیں ، نواز شریف اور مریم نواز پارٹی کو ٹوٹتا ہوادیکھ رہے ہیں ،فوج اورعدلیہ ملک کے مقبول ادارے ہیں ،نواز شریف کیوں فوج کوزبردستی گھسیٹ کر سیاسی رنگ میں لانا چاہتے ہیں۔
اپنے دفتر میں ملاقات کے لئے آنے والے پارٹی وفدسے گفتگوکرتے ہوئے ہمایوںاخترخان نے کہاکہ پاک فوج ہماری سلامتی کاصف اول کاادارہ ہے،کیا دنیا میں اس کوکمزورکرنے کی کوششیں نہیں ہو رہیں؟،ایسے حالات میں نوازشریف کا بیانیہ کسے تقویت دیتاہے ۔
انہوںنے کہا کہ سرحدوںکی حفاظت اوردہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کی بے پناہ قربانیاںہیں،ملک میں سیلاب ، زلزلہ آئے یا ٹڈی دل حملہ کردے توفوج کوبلاتے ہیں ،پھر کیوں ان قربانیوں کو نظرانداز کیاجاتاہے ۔ ہمایوں اخترخان نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے اندر پڑنے والی دڑاڑیں وسیع ہو رہی ہیں ،نواز شریف اورمریم پارٹی کو ٹوٹتاہوادیکھ رہے ہیں، محمدزبیر کو وزیراعظم اورمریم نوز کاترجمان مقررکرنے سے کیا نتیجہ اخذ کرناچاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button